ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیڈمنٹن میں زیادہ عمر کے کھلاڑیوں پر ہائی کورٹ نے بائی سے جواب مانگا

بیڈمنٹن میں زیادہ عمر کے کھلاڑیوں پر ہائی کورٹ نے بائی سے جواب مانگا

Mon, 18 Jul 2016 11:32:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے ہندوستانی بیڈمنٹن یونین(بائی)کو یہ چیک کرنے کے لیے کہا ہے کہ کیا انڈر17اور انڈر19قومی سطح کے ٹورنامنٹوں میں زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی۔جسٹس سنجیو سچدیوا نے اگرچہ ان دو کھلاڑیوں پر روک لگانے سے انکار کر دیا جن پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے زیادہ عمر کا ہونے کے باوجود ترووننت پورم میں لڑکوں اور لڑکیوں کی اکھل بھارتیہ انڈر17اور انڈر19رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔یہ ٹورنامنٹ 25جون کو ختم ہو گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ ٹورنامنٹ ختم ہو چکا ہے اور اس وجہ سے اس طرح کا عبوری حکم نہیں دیا جا سکتا ہے،تاہم مدعا علیہ(بائی)کی تصدیق کرنا چاہئے کہ کیا قومی سطح کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی،اسے 19جولائی تک اپنی رپورٹ سونپنی ہوگی۔


Share: